Thursday, 18 October 2018

اس ہفتےکی حدیث

پيغمبراکرم(ص) فرماتے تھے كہ :

 

فاطمہ (س) ميرے جسم كا ٹكڑا ہے جو اسے خوشنود كرے گا اس نے مجھے خوشنود كيا، اور جو شخص اسے اذيت دے گا اس نے مجھے اذيت دى سب سے عزيزترين ميرے نزديك فاطمہ (س) ہيں

 

 (مناقب ابن شہر آشوب، ج 3 ص 332)

قارئین کی تعداد

آج 5

کل 10

اس هفته 51

اس ماه 190

ٹوٹل 21486

 اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے عالمی ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی IAEA نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں 12 برس سے جاری تحقیقات کو بند کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی "آئی اے ای اے" تحقیقات کر رہا تھا کہ آیا ایران کہیں اپنے جوہری پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیار تو تیار نہیں کر رہا۔ یہ اعلان ایران پر امریکی، یورپی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں ہٹائے جانے کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار کی تیاری کے لئے 2003ء تک ریسرچ کی تھی اور 2009ء تک بہت محدود پیمانے پر ریسرچ کی تھی، لیکن اس کے بعد سے ایسی کسی ریسرچ کے شواہد نہیں ملے۔

 امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظوری کے نوے دن کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ صدر براک اوباما نے اپنے ایک خط ذریعے وزرائے خارجہ، توانائی، تجارت اور خزانہ کو حکم دیا ہے کہ امریکہ کے حصے کے ان تمام اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری کارروائی عمل میں لائے جائے، جن کا ذکر جامع ایکشن پلان میں کیا گیا ہے۔ صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اس وقت عملی شکل اختیار کریں، جب امریکی وزیر خارجہ اس بات کی تصدیق کر دیں گے کہ ایران نے جامع ایکشن پلان کے تحت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "آج ایک ہم دن ہے اور ہم سب نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کا اطمینان حاصل کرنے کی جانب پہلا قدم بڑھایا ہے۔"

 وزیراعظم نواز شریف سے اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی ملاقات، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے، خطےکی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف سے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز و شجاع عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر نے ٹیلی فون کے ذریعہ اپنی گفتگو میں ان کو دی موت کے سزا کے سلسلہ میں کہا ہے : وہ پوری دنیا کے محبان اہلیبت اور اپنے طرفداروں کوفتح کی خوش خبری دیتے ہیں اور خدا نے جو تقدیر ان کے لئے مقرر کی ہے اس پر وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

انھوں نے یہ پیغام ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ سعودی عرب کی نمائشی عدالت عظمی کی جانب سے ان کی ‎سزائے موت کی توثیق پر پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

آیت اللہ شیخ باقر نمر کو عوام کے بنیادی ترین انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں ، دوہزار بارہ میں قتل کرنے کے غرض سے ان کو گولی ماری مگر وہ زخمی ہوئے تو ان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس کے بعد نمائشی سعودی عدالت نے انہیں، وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں کچھ بولنے کی اجازت دیئے بغیر ان کے لئے سزائے موت کا اعلان کردیا ۔

 حزب اللہ کےسکریٹری جنرل نے کہا ہےکہ امریکا ہمیشہ اسلامی ملکوں کو کمزورکرنےکے منصوبے پر کام کرتا ہے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے مسلمان ملکوں کے خلاف امریکا کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ہمیشہ اسلامی ملکوں کو کمزور کرنے کی کوششوں میں لگا رہتاہے

سید حسن نصراللہ نے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مبارک تاریخ کے موقع پر اپنے خطاب میں فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی برسی یا یوم نکبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامیہ آج انیس سو اڑتالیس کے ؛نکبت؛ سے زیادہ خطرناک ؛نکبت؛ سے دوچار ہے جس کا بانی امریکا اور اسرائیل ہے-