Saturday, 20 October 2018

اس ہفتےکی حدیث

پيغمبراکرم(ص) فرماتے تھے كہ :

 

فاطمہ (س) ميرے جسم كا ٹكڑا ہے جو اسے خوشنود كرے گا اس نے مجھے خوشنود كيا، اور جو شخص اسے اذيت دے گا اس نے مجھے اذيت دى سب سے عزيزترين ميرے نزديك فاطمہ (س) ہيں

 

 (مناقب ابن شہر آشوب، ج 3 ص 332)

قارئین کی تعداد

آج 5

کل 12

اس هفته 75

اس ماه 214

ٹوٹل 21510

 

(حصه اول )نجاسات کے احکام       تهیه و تنظیم :اجمل حسین قاسمی

 

س ۲۶۶: کيا خون پاک ہے؟

ج: جن جانداروں کا خون اچھل کر نکلتا ہو انکا خون نجس ہے۔

 

س ۲۶۷: وہ خون جو امام حسين عليہ السلام کى عزادارى ميں انسان کے اپنے سر کوديوار سے ٹکرانے کےبعد  جارى ہوتا ہے اور اس بہنے والے خون کى چھينٹيں مجلس عزا ميں شرکت کرنے والوں کے سروں اور چہروں پر پڑتى ہيں تو کيا وہ خون پاک ہے يا نہيں؟

ج: انسان کا خون ہر حال ميں نجس ہے۔

 

ترتیب : محمد حسن شریفی
مسئله: ماه رمضان مىں هر رات کو دوسرے دن کا روزه رکھنے کى نىت کر لىنا کافى هے لىکن بهتر هے که پهلى رات کو پورے مهىنے کى نىت کرلے.

مسئله : لازم نهىں که انسان روزه کى نىت کو اپنے دل سے گذارے ىا مثلا کهے که کل روزے کى نىت کرتا هوں بلکه اسى قدر که ارادہ  رکھتا هو خداوند عالم کے فرمان کو انجام دىنے کىلئےاذان صبح سے مغرب تک اىسا کام نه کرے جو روزه کو باطل کرتا هو ىهى کافى هے, اور ىقىن کرنےکىلئے اس تمام وقت مىں روزه سے تھا , چاهئىے که اذان صبح سے کچھ وقت پهلے اورمغرب کے بعد کچھ دىرتک اىسی چیزوں سے خود کو بچائے جو روزه باطل کر دىتی ہیں۔